بلاول بھٹو کے ’’گو نواز گو‘‘ اور’’ اگلی باری پھر زرداری‘‘ کے نعرے

اگر حکومت نے ہمارے چار مطالبات نہیں مانے تو 27دسمبر کو دما دم مست قلندر ہو گا‘ ،تخت رائے ونڈ سنو ابھی صرف لاہور سے آواز اٹھی ہے کل پورے ملک سے اٹھے گی ،ہر طرف گونواز گوکا نعرہ لگے گا‘ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نیشنل ایکشن پلان ناکام بنادیاہے‘کارکنان اپ سب نے مل کر میرا ساتھ دیا تو 2018میں آپ کا وزیراعظم میں ہوں گا‘ بلاول بھٹو پارٹی کے یوم تاسیس اور سندھی ثقافت کے حوالے سے لاہور بلاول ہا ئوس میں پارٹی پرچم والا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب ‘وزیر اعلی سندھ سمیت دیگر بھی موجود تھے

اتوار 4 دسمبر 2016 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ اگر حکومت نے ہمارے چار مطالبات نہیں مانے تو 27دسمبر کو دما دم مست قلندر ہو گا‘ ،تخت رائے ونڈ سنو ابھی صرف لاہور سے آواز اٹھی ہے کل پورے ملک سے اٹھے گی ،ہر طرف گونواز گوکا نعرہ لگے گا‘ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نیشنل ایکشن پلان ناکام بنادیاہے‘کارکنان اپ سب نے مل کر میرا ساتھ دیا تو 2018میں آپ کا وزیراعظم میں ہوں گاجبکہ بلاول بھٹو نے اس موقعہ پر گو نواز گو اور اگلی باری پھر زرداری کے نعرے بھی لگوائے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے پارٹی کے یوم تاسیس اور سندھی ثقافت کے حوالے سے لاہور بلاول ہا ئوس میں پارٹی پرچم والا کیک کاٹا ،بلاول بھٹو نے وزیراعلی مراد علی شاہ اور شیریں رحمن اور دیگر پارٹی قائدین کو اپنے ہاتھوں سے کیک کھلایا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو بھٹو نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نیشنل ایکشن پلان ناکام بنادیاہے اور نیشنل ایکشن پلان اب (ن) لیگ ایکشن پلان بن چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے چار مطالبات نہ مانے گئے تو 27دسمبر کو دمادم مست قلندر ہو گا ،تخت رائے ونڈ سنو ابھی صرف لاہور سے آواز اٹھی ہے کل پورے ملک سے اٹھے گی ،ہر طرف گونواز گوکا نعرہ لگے گا۔بلاول بھٹو نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سب نے مل کر میرا ساتھ دیا تو 2018میں آپ کا وزیراعظم میں ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی نے گو نواز گو اور اگلی باری پھر زرداری کے نعرے بھی لگوائے۔