لاہور آنے والی پرواز میں سیٹ کی تبدیلی کے تنازع پر دو برطانوی نژاد پاکستانی خواتین ایک دوسرے سے گتھم گتھا

تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش ‘ایک دوسرے کے بال بھی نوچتی رہیں ‘طیارہ لینڈ ہوتے ہی گر فتار ‘معافی پر رہا کر دی گئیں

اتوار 4 دسمبر 2016 17:40

لاہور آنے والی پرواز میں سیٹ کی تبدیلی کے تنازع پر دو برطانوی نژاد پاکستانی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) قومی ائیرلائنز کی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز میں سیٹ کی تبدیلی کے تنازع پر دو برطانوی نژاد پاکستانی خواتین ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئیں، تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادنہ استعمال کیا اور بال نوچتی رہیں۔لاہور ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائنز کی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 710 میں سوار دو برطانوی نژاد پاکستانی خواتین آسیہ بتول اور عظمی اویس نے دوران پرواز ایک دوسرے پر تشدد شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

سیٹ کی تبدیلی جیسے معمولی تنازعے پر دونوں کی ایک دوسرے سے تکرار ہو گئی۔ اس دوران پائلٹ، عملے اور ساتھی مسافروں نے دونوں کو منع کرنے کے لاکھ جتن کیے۔ آسیہ اور عظمی نے کسی کی بھی ایک نہ سنی بلکہ تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش جاری رکھنے سمیت ایک دوسرے کے بال بھی نوچتی رہیں طیارہ لاہور لینڈ ہوتے ہی پائلٹ کی شکایت پر ائیر پورٹ سیکیورٹی نے آسیہ بتول اور عظمی اویس کو حراست میں لے لیا جس کے بعد لاہور کی رہائشی دونوں برطانوی نژاد خواتین کو اپنی غلطی کااحساس ہوا، دونوں نے تحریری معافی نامہ لکھ کر اپنی جان چھڑوائی۔

متعلقہ عنوان :