ملکی دفاع کی مضبوطی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں بے مثال ہیں‘ہرانسان، روٹی ،کپڑااور مکان کانعرہ آج بھی ہر ایک کی ضرورت ہے‘ جسے عملی جامہ پہنانے کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو کو بڑی سخت محنت کرناپڑے گی

سابق وفاقی مشیر ٹیکسٹائل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کی میڈ یا سے گفتگو

اتوار 4 دسمبر 2016 17:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) سابق وفاقی مشیر ٹیکسٹائل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کی مضبوطی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں بے مثال ہیںہرانسان، روٹی ،کپڑااور مکان کانعرہ آج بھی ہر ایک کی ضرورت ہے جسے عملی جامہ پہنانے کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو کو بڑی سخت محنت کرناپڑے گی وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حقیقی نظریاتی جیالوں کو تنظیمی امور میں آگے لانا ہوگا پنجاب کی صوبائی قیادت اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز غریب پارٹی ورکروں کی معاشی ضرورتوں اور درپیش مسائل کے حل کیلئے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کی بجائے عملی اقدامات کو ہنگامی بنیادوں پر اولیت دینا پڑے گی پنجاب شہید بی بی کے لخت جگر بلاول بھٹو کے ساتھ 1986کے تاریخی استقبال کی ہرگاؤں ، قریہ قریہ، گلی گلی اور نگر نگر سے پوری قوت سے نکل کر تخت لاہور کے درودیوار کوہلا دیں گے۔