پورے ملک میں شاندار ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے‘زراعت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘بے مثال ترقیاتی منصوبوںکے باعث 2018 میں بھی مسلم لیگ ن بھرپور طریقے سے کامیاب ہوگی

وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر کا گیس کی فراہمی کے افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمدنوازشریف کی قیادت میں پورے ملک میں یکساں شاندار ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔انہوںنے یہ بات آج ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ کے نواحی قصبے ڈلہ نگل میں گیس کی فراہمی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے سے ہوئے کہی۔

انہوںنے کہا کہ آج پاکستان کے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں کی ترقی پر بھی بھرپورتوجہ دی جارہی ہے ا جس کا واضح ثبوت دہی علاقوں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز کی فراہمی ہے ، مزید یہ کہ ترقی کے اس سفر میں ملک کے پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج صوبہ بلوچستان میں ہزاروں کلومیٹرپر محیط ایک میگا روڈ نیٹ ورک قائم کیا جارہا ہے جو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی تعمیرو ترقی میں بنیادی اور کلیدی کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت زراعت سمیت تمام شعبو ںکی یکساں ترقی پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی ترقی اور اس شعبے سے وابسطہ افراد کی خوشحالی کے لیے حکومت اربوں روپے کے کسان پیکج دے رہی ہے ۔ اس پیکج کے تحت کسانوںکو خاطر خواہ سبسڈی دے رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ابھی چند دن قبل اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے کسانوں کو 100 ملین کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان کیا ہے جس سے پنجاب کے تقریباً ساٹھ ہزار کسان مستفید ہوں گے۔

اس کے علاوہ کسانوں کوزراعت کے شعبے میں تازہ ترین تحقیق اور developments سے آگاہ رکھنے کے لیے سمارٹ فون دے جارہے ہیںتاکہ کسانوں کو بروقت انفارمیشن کے ذریعے فی ایکٹر پیداوار کوبڑھایا جاسکے۔اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں کھیتوں تا منڈیوں تک اور صحت و تعلیم کی بہترسہولیات کی خاطر -------پکے را ہ سوکھے پنڈے، کے نام سے ایک میگا پروجیکٹ پر کام کیا جارہاہے جس کے ثمرات پہلے ہی عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ شہریوں سمیت دیہاتوںاور ملک کے پسماندہ علاقوں سمیت پورے ملک میں ہونے والی زبردست تعمیروتر قی اور محمد نواز شریف کے وژن کی بدولت 2018 ء کے انتخابات میںبھی مسلم لیگ(ن) بھرپور کامیاب ہو گی اورترقی وخوشحالی کے اس ایجنڈے کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :