قسمت بیگ کے قتل کے مرکزی ملزم رانا مزمل کو بچانے کے لئے حکومتی وزراء اور ممبران اسمبلی سرگرم

اتوار 4 دسمبر 2016 17:30

قسمت بیگ کے قتل کے مرکزی ملزم رانا مزمل کو بچانے کے لئے حکومتی وزراء ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) سٹیج اداکارہ اور مشہور رقاصہ قسمت بیگ کے قتل کے مرکزی ملزم رانا مزمل کو بچانے کے لئے بعض حکومتی وزراء اور ممبران اسمبلی سرگرم ہو گئے ۔ ملزم رانا مزمل کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے بتایا جاتا ہے ۔ آن لائن کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور میں پیشہ ور قاتلوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والی قسمت بیگ کے قتل کے بعد پولیس نے تفتیش کے دوران فیصل آباد سے رانا مزمل کو گرفتار کیا اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کے اور قسمت بیگ کے درمیان گزشتہ چھ سال سے تعلق تھا اور ملزم رانا مزمل مسلم لیگ نون سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل فیکٹری کا مالک تھا اور قسمت بیگ سے شادی کا خواہشمند بھی تھا تین سال قبل قسمت بیگ کو نشاط سینما فیصل آباد کے سٹیج ڈرامہ کے بعد سمندری روڈ پر نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا اس وقت رانا مزمل کے ساتھ بہت قریبی تعلق تھے چنانچہ ملزم رانا مزمل نے قسمت بیگ کو فیصل آباد کے سرکاری ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کی غرض سے لاہو رلے گیا اس دوران قسمت بیگ کے تعلقات رانا مزمل کی بجائے کسی اور شخص کے ساتھ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جس کا ملزم رانا مزمل کو رنج تھا ملزم رانا مزمل کے داماد رانا افتخار فیصل آباد یونین کونسل شہر کی نمبر 123 کا چیئرمین ہے اور اس نے ڈپٹی میئر کی شپ کے لئے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا رکھے ہیں رانا افتخار اور اس کا سسر ملزم رانا مزمل کے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد نواز اور دیگر ممبران اسمبلی کے ساتھ کے ساتھ گہرے مراسم ہیں جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی ملک نواز کا بھائی ملک افضل رزاق میئر شپ کا مضبوط امیدوار ہے چنانچہ ان سلسلہ میں قسمت بیگ کے قتل کے ملزم رانا مزمل کو قتل کے مقدمے سے بچانے کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں ملزم رانا مزمل کے بارے میں یہ معلومات بھی حاصل ہوئی ہیں کہ پاکستان کے باہر دبئی وغیرہ میں بھی غیر قانونی اشیاء سمگلنگ میں ملوث بتایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :