ڈاکو بے لگام ، پاک فوج کے حاضر سروس کرنل کو نقدی موبائل فون اور کاغذات سے محروم کر دیا

اتوار 4 دسمبر 2016 17:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) ڈاکو بے لگام ، پاک فوج کے حاضر سروس کرنل کو نقدی موبائل فون اور کاغذات سے محروم کر دیا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق گزشتہ رات تھانہ تاندلیاوالا کے نواحی گائوں 409 گ ب کے قریب چار مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے سڑک پر درخت پھینک کر راستہ روک رکھا تھا کہ اس دوران چکوال سے اوکاڑہ جانے والے کار سوار حاضر سروس کرنل محمد سرفراز کو روک کر 25 ہزار نقدی ، موبائل فون ، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات جن میں شناختی کارڈ بھی شامل تھا چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے اس واقعہ میں ملوث کسی ڈاکو کو گرفتار نہیں کر سکی ۔ فیصل آباد ضلع اور گرد و نواح میں ڈکیتی کی پے در پے وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پایہ جاتا ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :