سی پیک جیسے اہم منصوبے پر چاروں صوبوں کا اتفاق رائے انتہائی ضروری ہے،حیدر ہوتی

حق و انصاف کے تقاضوں کو مد نظر نہ رکھا گیا تو اس کے خطر ناک نتائج نکل سکتے ہیں،سابق وزیراعلیٰ

اتوار 4 دسمبر 2016 17:30

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) عوا می نیشنل پارٹی کے صو بائی صدر سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہو تی نے کہا ہے کہ سی پیک جیسے اہم منصوبے پر چاروں صوبوں کا اتفاق رائے انتہائی ضروری ہے کیو نکہ اگر اس میں حق و انصاف کے تقاضوں کو مد نظر نہ رکھا گیا تو اس کے خطر ناک نتائج نکل سکتے ہیںوزیر اعظم نواز شریف اس سلسلے میں اے پی سی میں کئے گئے وعدے پورے کریںبٹ خیلہ ملاکنڈ میں اے این پی کے صوبائی رہنما سابق ایم پی اے محمد شعیب خان کی اہلیہ پارٹی ضلعی جنرل سیکر ٹری اعجاز خان اور سینئر نائب صدر و تحصیل کونسلر محمد الیاس خان کی والدہ ماجدہ کی فاتحہ خوانی کے مو قع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ سی پیک پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نہ صرف تذبذب بلکہ مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ پارٹی چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے بیانات اور موقف میں واضح تضاد ہے وزیر اعلیٰ کبھی سی پیک کے روٹ پر اطمینان اور کبھی مخالفت کرتے ہیںجبکہ عمران خان کا موقف الگ ہے کیونکہ انھیں پنجاب کے مفادات عزیز ہیںانھوں نے کہا کہ سی پیک سمیت دیگر معاملات پر اے این ہی واحد جماعت ہے جس کی پالیسی اور موقف واضح ہے پختونوں اور خیبر پختونخوا کے حقوق کے حصول اورمسائل کے حل کیلئے ہماری جدوجہد اور کوششیں عوام کے سامنے ہیںہم اپنی آواز اور پیغام عوام تک پہنچانے کیلئے بھرپور کام کر رہے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کے مقابلے میں ہماری حکومت کی کار کر دگی سب کے سامنے ہے انھوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کے حق میں نہیں اور نہ ہی اس کا کا کوئی امکان ہے وفاقی و صوبائی حکومت کی مدت کی تکمیل کے حق میں ہیںکیو نکہ یہ نہ صرف آئینی تقاضہ ہے بلکہ جمہوریت کا استحکام بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :