2ماہ میں فاٹااصلاحات پرعمل درآمدنہ ہواتواسلام آبادکی جانب مارچ کریں گے، سراج الحق کا قبائلی جرگے سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 17:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں فاٹا کی نمائندگی ہونی چاہیے،2ماہ میں فاٹااصلاحات پرعمل درآمدنہ ہواتواسلام آبادکی جانب مارچ کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز سراج الحق نے پشاور میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائل ایف سی آرمخالف ہیں،فاٹا میں تعلیم اورترقی چاہتے ہیں، فاٹا میں ایف سی آرکالاقانون ہے،فاٹاکوخیبرپختونخوا میں ضم کیاجائے،انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اورقبائلی عوام نے ایف سی آرکے خاتمے کافیصلہ دیاہے،خیبرپختونخوا اسمبلی میں فاٹا کی نمایندگی ہونی چاہیے اورفاٹا میں بلدیاتی انتخابات بھی ہونے چاہئیں،دوماہ میں فاٹااصلاحات پرعمل درآمدنہ ہواتواسلام آبادکی جانب مارچ کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام پانامہ سمیت تمام لیکس کااحتساب کیاجائے،2016سے احتساب ہوناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :