پیپلزپارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کی سات روزہ تقریبات کے پانچویں روز بھی بلاول ہائوس لاہور میں میلہ کا سماں رہا

اتوار 4 دسمبر 2016 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کی سات روزہ تقریبات کے پانچویں روز بھی بلاول ہائوس لاہور کے اندر اور باہر میلہ کا سماں رہا اور سندھ سے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے قافلوں کی بلاول ہائوس آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جہاں پی پی پی سندھ کے کارکن جیئے بھٹو جیئے بے نظیر اور جیئے بلاول کے نعرے لگاتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے بلاول ہائوس پہنچنے والے پارٹی کارکنوں کے قافلوں میں ہر عمر کے مردوخواتینشامل تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ ورکرز کنونشن سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے بعد کنونشن میں وادی ہران کا رنگ بکھیرا گیا آج کی تقریب میں وادی مہران کے لوگ بھی شامل ہوئے بعدازاں بلاول ہائوس لاہور میں سندھی ثقافت کا مظاہرہ کیا گیا شرکاء نے سندھی صوفیہ کلام پر دھمال ڈالا سندھی ثقافتی شو سے حمیرہ چنا،صنم ماروی اور ثمن علی میراں سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :