صوبہ سندھ سمیت بلاول ہائوس لاہور میں سندھی ٹوپی اور اجرک کی ثقافت کا دن منایا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) صوبہ سندھ سمیت بلاول ہائوس لاہور میں سندھی ٹوپی اور اجرک کی ثقافت کا دن منایا گیا آج کے دن کی مناسبت سے جہاں صوبہ سندھ کے شہروں نواب شاہ کوحیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں تقاریب منعقد کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں وہاں بلاول ہائوس لاہور میں پہنچنے والے پیپلزپارٹی سندھ کے کارکنوں اور قائدین میں سندھ ٹوپیوں اور سینکڑوں اجرکیں تقسیم کی گئیں جہاں سندھی ثقافت کا مظاہرہ کیا گیا ہر کارکن کے سرپر سندھی ٹوپی اور گندھے پر اجرک تھی پارٹی کارکنان ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالتے رہے اور سائونڈ سسٹم سندھ کا صوفیانہ کلاکم پیش کیا جاتا رہا۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :