ْ سرتاج عزیز سے چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ ژان کی ملاقات ،خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باوجود کانفرنس میں شرکت پاکستان کی امن کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، چینی نائب وزیر خارجہ

اتوار 4 دسمبر 2016 17:30

ْ سرتاج عزیز سے چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ ژان کی ملاقات ،خطے کی صورت ..

امرتسر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ ژان ہو نے بھارت کے شہر امرتسر میں ملاقات کی جس میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس سمیت باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر چین کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے باوجود کانفرنس میں شرکت پاکستان کی امن کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان کے افغانستان میں امن کوششوں کے لئے کردار کو عالمی دنیا کی جانب سے سراہا گیا ہے اور ہم پر امن افغانستان کی کوششوں کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پر امن افغانستان کے لئے ہمیشہ مخلصانہ کردار کیا ہے اور مستقبل میں بھی افغانستان کے سیاسی استحکام اور مفاہمت کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے کیوں کہ پر امن افغانستان سے ہی پاکستان کا امن اور ترقی وابستہ ہے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :