ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی سفارشات مسترد، ویمن یونیورسٹی باغ کو سیور منتقل کرنے

کی منصوبہ بندی مکمل،وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے ہوم ورک مکمل کر لیا

اتوار 4 دسمبر 2016 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء)ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی سفارشات مسترد۔ ویمن یونیورسٹی باغ کو سیور منتقل کرنے کی منصوبہ بندی مکمل، وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے ہوم ورک مکمل کر لیا، ذرائع کے مطابق ایچ ای سی نیویمن یونیورسٹی باغ کی تعمیر کے لیئے تحصیل ہاڑی گہل سے ملحقہ علاقے منگ بجری کو نمبر 1، اسلام نگر کو 2،قادرآباد 3،ارجہ 4،سیور 5 اور چھترنمبر 1 کو 6 کی پرائیٹی پر رکھا ہوا ہے تاہم وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے اپنے حلقہ کے لیئے ایچ ای سی کی سفارشات کو یکسر مسترد کرکے ویمن یونیورسٹی کو باغ شہر سے تقریباً چھ کلو میٹر دور منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اور اس حوالے سے یونیورسٹی کے لیئے اراضی کو حتمی شکل دینے والی کمیٹی کا اجلاس بھی چند روز قبل مظفرآباد میں سردار میر اکبر خان کی سربراہی میں ہو چکا ہے جس میں ڈی سی باغ، وی سی ویمن یونیورسٹی باغ، سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ہے، ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں ہونے والے اجلاس میں ویمن یونیورسٹی کو باغ کے نواحی علاقے سیور منتقل کرنے کے لیئے تمام ہوم ورک مکمل کیا گیا ہے اور قوی امکان ہے کہ آئندہ دنوں میں زمین ایوارڈ کرانے کے لیئے کام شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایچ ای سی نیویمن یونیورسٹی کے لیئے جس اراضی کو ترجیحی دی وہ ہاڑی گہل سے ملحقہ علاقہ ہے اور یہاں مین روڈ پر واقع ہے جبکہ یہ اراضی ایچ ای سی کے معیار پر بھی پورا اترتی ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ اراضی میں صرف سو کنال اراضی ملکیتی رقبہ ہے اور ساڑھے چھ سو کنال سے زائد رقبہ خالصہ سرکار ہے اس طرح منگ بجری یونیورسٹی تعمیر کرنے کی صورت میں حکومت کو صرف سو کنال اراضی خریدنا پڑے گی جبکہ جہاں وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان یونیورسٹی منتقل کرنا چاہتے ہیں وہ زمین یونیورسٹی کے لیئے ایچ ای سی کے معیار پر نہ اترنے کے ساتھ ساتھ ملکیت رقبہ ہے جسکا حکومت کو معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔

ذرائع سے معلوم ہونے والی اطلاعات کے مطابق مطابق سیور میں صرف ڈھائی سو کنال رقبہ ہے جو یونیورسٹی کے لیے نا کافی ہے ایچ ای سی کی سفارشات کے مطابق یونیورسٹی کے لیے ساڑھے چھ سو کنال اراضی ہونی چاہیے ۔