سرتاج عزیز کی مودی کے عشائیے میں شرکت شرمناک ہے،تحریک انصاف

بھارت ہمارے شہریوں کو مار رہا ہے اور مشیر خارجہ کھانے کھاتے پھر رہے ہیں،کیا ڈونلڈٹرمپ کے کہنے پر انہیں ایک دن پہلے امرتسر بھیجا گیا شیریں مزاری کا بیان

اتوار 4 دسمبر 2016 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) چیئرمین تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے سرتاج عزیز کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے عشائیے میں شرکت کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہمارے شہریوں کو مار رہا ہے اور مشیرخارجہ کھانے کھاتے پھر رہے ہیں،سرتاج عزیز کو کانفرنس سے ایک دن پہلے مودی کے عشائیہ کے لیے بھیجا گیا۔

اپنے ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہاکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا مودی کے عشائیے میں شریک ہونا انتہائی شرمناک ہے۔ بھارت ہمارے شہریوں کو مار رہا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھانے کھا رہے ہیں۔ سرتاج عزیز کو کانفرنس سے ایک دن پہلے مودی کے عشائیہ کے لیے بھیجا گیا۔ کیا سرتاج عزیز کو بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر بھیجا گیا ٹرمپ کے حکم پر چلنا ہمارے لیے نقصان دہ ہوگا۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت سے نواز شریف کی ذاتی دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے۔مودی سرکار نواز شریف کی کمزوری سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ شیریں مزاری نے کہاکہ بھارت ہماری سرحدوں پر بلااشتعال فائرنگ کرتا ہے اور سفارتی حلقوں میں پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا بھی کرتا ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ مستقبل قریب میں بھارت ہماری سرحدیں افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے استعمال کرے گا۔

متعلقہ عنوان :