نعیمین ایسوسی ایشن ویمن ونگ کااجلاس (کل )جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں ہوگا

اتوار 4 دسمبر 2016 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء)نعیمین ایسوسی ایشن ویمن ونگ کااجلاس (کل ) منگل کوجامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں منعقدہوگا۔جس کی صدارت رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی کریں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے نعیمین ایسوسی ایشن کے مطابق اجلاس میں جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی معلمات ،نعیمین ایسوسی ایشن شعبہ خواتین کی مرکزی عہدیداران شرکت کریں گے۔اجلاس میں نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان ویمن ونگ کے زیراہتمام 10دسمبرکو جامعہ سراجیہ نعیمیہ ہونے والی ’’32ویںقومی سیرت النبی ؐ کانفرنس ومحفل میلادبرائے خواتین ‘‘ کی تیاریوں کاجائرہ لیاجائے گانیزاجلاس میں انتظامی ودعوتی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔