دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ششماہی امتحانات (آج) سے شروع ہوںگے

اتوار 4 دسمبر 2016 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ششماہی امتحانات (آج )پیرسے شروع ہوں گے۔مرکزی امتحانی سنٹرجامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو جبکہ جامعہ ام اشرف جمال (کاہنہ)جامعہ شہابیہ (اچھرہ)جامعہ غوث العلوم (سمن آباد)جامعہ المرکز الاسلامی(شاد باغ)میں امتحانی سنٹر بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق امتحانات میں شعبہ تجوید وقرأت،درس نظامی اورتخصص الفقہ(شرعی لائ)سمیت دیگر شعبہ جات کے 1100سے طلباء شریک ہوں گے۔پرچہ صبح 9بجے شروع ہوکر1بجے تک ہوا کرے گا۔