طب مفرد اعضاء ( علاج بالغذائ) سے تمام بیماریوں کا علاج ممکن ہے‘حکیم غلام فرید میر

اتوار 4 دسمبر 2016 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) طب مفرد اعضاء (علاج بالغذائ) اپنی افادیت کے پیش نظر دُنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس طریقہ علاج کے تحت تمام بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار ماہرین علاج بالغذاء حکیم غلام فرید میر،حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد فیصل طاہر صدیقی، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم حافظ محمد عمر،حکیم محمد ابو بکر، حکیم غلام عباس،حکیم سید عارف رحیم،ڈاکٹر حکیم غلام نبی تجسس اورڈاکٹر حکیم شوکت علی سندھو نے دواخانہ باب الفضل پرانی انارکلی لاہور میں علاج بالغذاء کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اُنھوں نے بتایا کہ شوگر،جوڑوں کا درد، ہیپا ٹائٹس تمام اقسام لقوہ، فالج، بلڈ پریشر موٹاپا اور دل کی بیماریوں پر تحقیقات کرنے کے بعد کامیاب علاج دریافت کر لیا گیا ہے۔ اگر حکومت طب مفرد اعضاء (علاج بالغذائ) کے شعبہ کو سرکاری سر پرستی میں جاری رکھے تو امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ہم سینکٹروںمریضوں کا علاج بالغذاء سے کیا جن کو ہمیشہ شوگر جیسے موذی مرض سے چھٹکارا مل گیا۔ اُنھوں نے حکومت پر زور دیا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں علاج بالغذاء کا شعبہ قائم کریں تاکہ دیرینہ امراض کا علاج ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :