ٹو بہ ‘میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل سمیت یونین کونسلز کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ممبران نے عہدوں کا حلف اٹھایا

اتوار 4 دسمبر 2016 16:50

ٹو بہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل سمیت یونین کونسلز کی مخصوص نشتوں پر کامیاب ہو نے والے ممبران نے گذشتہ روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ،میونسپل کمیٹی کے ممبران کی حلف برداری تقریب ٹی ایم اے میں منعقد ہو ئی ،جہاں ریٹرننگ آفیسر اے سی محمد شفیق نے خواتین ،مزدور ،اقلیتی اور یوتھ ممبران سے حلف لیا ،اس موقع پر پی ٹی آئی ویسٹ ریجن پنجاب کے صدر چوہدری محمد اشفاق ،چوہدری سعید احمد سعیدی ،خاور شیر گادھی اور دیگر لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،ضلع کونسل کی مخصوص نشتوں کے ممبران کی حلف برداری تقریب ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر میں منعقد ہو ئی ،جہاں ریٹر ننگ آفیسر کی عدم موجودگی کے باعث اسسٹنٹ ریٹر ننگ آفیسر رضابخاری نے ضلع کونسل کی مخصوص نشتوں پر کامیابی حاصل کر نے والے ممبران سے حلف لیا ،دریں اثناء ضلع کی مختلف یونین کونسلز کے ریٹرننگ آفیسرز نے اپنے اپنے دفاتر میں یونین کونسلز کی مخصوص نشتوں پر کامیاب ممبران سے حلف لیا ۔