آئندہ عام انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور گھر گھر ہماری پارٹی کاپرچم لہرائے گا ‘روشن خیال اور ترقی پسند جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے

سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ کا بیان

اتوار 4 دسمبر 2016 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور گھر گھر ہماری پارٹی کاپرچم لہرائے گا ۔روشن خیال اور ترقی پسند جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تین بار وزیر اعظم بنے والے نے قوم کومایوس کیا ہے اور عوام اب ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ماضی میں بھی پیپلزپارٹی نے عوام کے مسائل کے حل کئے ٹھو س اقدامات کئے اور اب وفاق سمیت صوبوں میں حکومت بنانے کے بعد عوام کے مسائل کے حل کے لئے تاریخی اقدامات کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سالوں میں پنجاب میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات نہیں ہوسکے ہیں۔ پنجاب کے دیگر اضلاع کو نظرانداز کرکے لاہور کی ترقی کی کوشش کی گئی ہے ۔لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع احساس محرومی کا شکار ہیں ۔ہم پنجاب میں حکومت بنانے کے بعد پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے دن رات کام کریں گے اور یہاں کے عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں گے۔عوام ہمارے ساتھ ہیں اور وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے ہمیں ووٹ دیں گے

متعلقہ عنوان :