حلوہ کدو جوڑوں کے درد اورپٹھوں کی سوزش سمیت کئی بیماریوں کیلئے مفید ہے،آسٹریلوی ماہرین صحت

اتوار 4 دسمبر 2016 16:30

لاہور۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)آسٹریلوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ حلوہ کدو جوڑوں کے درد اورپٹھوں کی سوزش سمیت کئی بیماریوں کے لئے انتہائی مفید ہے، آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق حلوہ کدو ایسی سبزی ہے جو اپنے اندر بے پناہ خوبیاں لئے ہوئے ہے جو جوڑوں کے درد اور پھٹوں کی سوزش سمیت کئی بیماریوں کے لئے انتہائی مفید ہے،حلوہ کدو میں قدرتی طور پایا جانے والا فائیٹو سٹروجن خون میں اچھے کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھاتا ہے جو خواتین کی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے، حلوہ کدو میں زنک کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خواتین کو صحت مند رہنے کے لئے کم از کم 8ملی گرام زنک ضرور کھانا چاہئے جو کہ صحت مند زندگی کا آغاز ہوگا، حلوہ کدو کے بیجوں میں وٹامن بی کمپلکس ،ْ نیاسین ،ْ تھایامین ،ْ رئبوفلائیوین ،ْ فولیٹس ،ْ انٹی آکسیڈینٹس ،ْ وٹامن ای ،ْ کومیریک ،ْ فیورلک ،ْ وینی لیک اور سائرینجک ایسڈ پائے جاتے ہیں جو کہ انزائمز کو بہتر بناتے ہوئے انسانی جسم میں میٹابولزم کے عمل کو ٹھیک رکھتے ہیں جس کی وجہ سے انسان کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔