ادارہ تعلیمات قرآن پاکستان کی17 واں جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد

اتوار 4 دسمبر 2016 16:30

لاہور۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) ادارہ تعلیمات قرآن پاکستان کا17 واں جلسہ تقسیم اسناد منعقد ہوا جس کی صدارت سجادہ نشین دربار شاہ لاثانی ونقش لاثانی پیر سید ظفر اقبال شاہ نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پورے ملک سے کورس مکمل کرنے والے طلباء طالبات نے شرکت کی اور اپنے اپنے سر ٹیفکیٹ وصول کیے،اس موقع پر ادارہ کے پرنسپل مفتی علامہ بشیر احمد مجددی نقشبندی نے کہا کہ اب تک ہمارے ادارہ سے لاکھوں طلباء وطالبات نے تعلیم حاصل کی ہے ،دارہ کی فیس بھی کوئی اتنی زیادہ نہیں اور جوطلباء فیس ادا نہیں کرسکتے ادارہ ان کو ملک بھر میں مفت تعلیم دیتا ہے،جلسہ تقسیم اسناد میں مفتی علامہ راغب نعیمی ،میاں محمد منیر،علامہ آغاعبدالرحمان،الحاج غلام رسول صدیقی،محمد احمد حسن ودیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :