ْعالمی یوم معذوراں کے سلسلہ میں ٹیم ڈریمز دی آرٹ آف لیونگ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

اتوار 4 دسمبر 2016 16:30

لاہور۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)عالمی یوم معذوراں کے سلسلہ میں تنظیم ٹیم ڈریمز دی آرٹ آف لیونگ کے زیر اہتمام ڈیفنس آر بلاک میں تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت اسکاٹ لیڈر مقصود چغتائی نے کی جبکہ مہمان خصوصی بریگیڈیربلال خان ،ضعیم یعقوب خان ،آرٹسٹ پروفیسر آمنہ عارف اور معذور افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مقررین نے کہا کہ معذور افراد کی اخلاقی اور مالی مدد کر کے انہیں باعزت روزگار فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔