انجمن تاجران لاہور کی جانب سے ناصر سعید کی وفات پر اظہاررنج و غم

اتوار 4 دسمبر 2016 16:30

لاہور۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) انجمن تاجران لاہور کے سینئر رہنماؤں اشرف بھٹی ، میاں طارق فیروز ، میاں سلیم اور میاں سعید نے ناصر سعید کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر سعید کی تاجر برادری کیلئے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں، انہوں نے تھوڑے وقت میں بہت شہرت پائی ،میاں سلیم نے کہا کہ ناصر سعید تاجر رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی تھے،انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس میں نائب صدر کے عہدے پر رہتے ہوئے انڈسٹری اور سمال ٹریڈرز کی بہتری کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔

متعلقہ عنوان :