انسانی حقوق کے سلسلہ میں خدمات دینے والے افراد اور تنظیموں کو قومی ایوارڈز دینے کی مرکزی تقریب 10 دسمبر کو انٹرنیشنل ہیومین رائٹس ڈے کے موقع پر ہو گی

اتوار 4 دسمبر 2016 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) انسانی حقوق کے سلسلہ میں خدمات دینے والے افراد اور تنظیموں کو قومی ایوارڈز دینے کی مرکزی تقریب 10 دسمبر کو انٹرنیشنل ہیومین رائٹس ڈے کے موقع پر ہو گی جس میں سات مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات دینے والے انسانی حقوق، اقلیتوں کے حقوق، خواتین کے حقوق، شعبہ صحافت، پی ڈبلیو ڈیز اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دینے والے منتخب افراد کو ایوارڈز دیئے جائیں گئے۔

انٹرنیشنل ہیومین رائٹس ڈے کی بین الاقوامی تقریبات کے موقع پر وزات انسانی حقوق نے ملک بھر سے انسانی حقوق پر کام کرنے والے افراد اور تنظیموں کو ایوارڈ ز دینے کے حوالہ سے چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز اور اسلام آباد میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق یہ ایوارڈز حقدار افراد کو صرف میرٹ پر دیئے جائیںگے۔

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حکومت ملک میں بسنے والے تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھارہی ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وفاقی وزات انسانی حقوق نے ملک بھر میں انسانی حقو ق کی فراہمی کیلئے بھرپور طریقے سے عمل پیر ا ہے ، اس حوالے سے قانون سازی بھی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں کمیٹی نے چاروں صوبوں، آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستا ن اور قبائلی علاقہ جات سے انسانی حقوق کے سلسلہ میں خدمات دینے والے افراد اور تنظیموں کے انتخاب کیلئے جو نام مانگے تھے اس سلسلہ میں حاصل ہونے والی سفارشات پر غور کیا گیا۔