صدر آزاد جموںوکشمیر سردار محمد مسعود خان کا ممتاز عالم دین اور سدھن ایجوکشنل کانفرنسل کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالکریم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اتوار 4 دسمبر 2016 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) صدر آزاد جموںوکشمیر سردار محمد مسعود خان نے ممتاز عالم دین اور سدھن ایجوکشنل کانفرنسل کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالکریم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سماجی اور رفاعی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالکریم نے سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے پلیٹ فارم سے فروغ تعلیم کیلئے اہم کردار اداکیا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔