صدر آزاد جموںوکشمیر سردار محمد مسعود خان 14 دسمبر کو دارلحکومت میں سیرت النبی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرینگے

اتوار 4 دسمبر 2016 16:10

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) صدر آزاد جموںوکشمیر سردار محمد مسعود خان 14 دسمبر کو دارلحکومت میں سیرت النبی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرینگے کانفرنس میں آزاد کشمیر اور پیاکستان سے جیدہ علماء کرام اور مفکرین سیر ت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے ۔ اس کا فیصلہ گزشتہ روز یہاں علماء و مشائخ کونسل آزاد کشمیر کے چیئرمین مولانا عبیداللہ فاروقی کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

صدر سردار مسعود خان کو مولانا فاروقی نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ سیرت النبی کانفرنس میں شرکت میرے لیے اعزاز ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم بحیثیت مسلمان اور انسان حیات رسول سے رہنمائی حاصل کرینگے تو دین اور دنیا میں کامیابی ہمار مقدر ٹھہرے گی انہوں نے کہا کہ حضور اکرم کی زندگی ہمارے لیے عمل کا بہترین نمونہ ہے اس موقع پر مولانا عبیداللہ فاروقی نے بتایا کہ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ شریک ہونگے۔