وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں آج پا کستان کا شمار دنیا کی 10ابھرتی ہو ئی معیشتوں میں کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین

اتوار 4 دسمبر 2016 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں آج پا کستان کا شمار دنیا کی 10ابھرتی ہو ئی معیشتوں میں کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی پا لیسیوں کے با عث ، اقتصادی ، سیاسی استحکام آ یا اور گزشتہ ساڑے تین سالوں میں پا کستان کے اندر اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کا ری ہو ئی غیر ملکی سرمایہ کار پا کستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو کہ حکومت کی کا میاب پا لیسیوں کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔

کئی ممالک نے عظیم قومی منصوبے سی پیک میںشامل ہو نے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ توانا ئی بحران ، گیس کی قلت اور دہشت گردی ، لا قانونیت ،مہنگائی اور بدامنی حکومت کو ورثے میں ملی 2013ء میں پا کستان کو نا کا م ریاست قرار دیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکا لنے کے لئے انقلابی نو عیت کے اقدامات اٹھائے جس کی بدولت ملک سے دہشت گردی ، لاقانونیت اور بدامنی کا خاتمہ ہو چکا ہے ملکی ذرمبادلہ ذخائر 24ارب ڈالر سے تجاوزکرچکے ہیں لو ڈ شیڈنگ میں بھی نما یا ں کمی آئی ہے 2017ء لو ڈشیدنگ کا مکمل خاتمہ ہو جا ئے گا۔

گیس کی قلت پر بہت جلد قا بو پا لیں گے ایل این جی گیس کی درآمد سے گیس کی لو ڈشیدنگ میں کمی آئی ہے۔ ملکی انڈسٹری اورگھریلو صارفین کو ایل این جی گیس فراہم کی جا رہی وزیر اعظم کی قیادت میں آج مملکت خداداد ترقی وخوشحالی کی جا نب گا مزن ہے انشا ء اللہ آنیوالی نسل کو ہم خوشحال ،مضبوط اور روشن پا کستان دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ کے نواحی چک 38میں سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاح کے مو قع پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

پیر اشرف رسول ایم پی اے ، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چیئر مین ضلع کو نسل را نا احمد عتیق انور ، یو سی چیئر مین حاجی شاہد حیات ، ملک نو ید محمود چو ہان ، عقیل احمد بھٹی اور میڈ یا ایدوائزر محمد ندیم گورایہ نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا پاکستان کی آزادی ، خود مختاری اور سلامتی کے تھفظ کے لئے پوری قوم ، حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چا ہتے ہیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارت میں ہو نے والی ہا رٹ ایشیاء کا نفرنس میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پا کستان مسئلہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ دیگر تصفیہ طلب امور پر مذاکرات چا ہتا ہے مودی سرکا ر ہٹ دھرمی کی بجا ئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے اگر اس نے کسی قسم کا ایڈونچر کر نے کی کو شش کی تو اس کا نقصان بھارت کو ہی ہو گا ۔