لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کی کی بجائے ملک کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کر کے ہی دم لیں گے،عمران نذیر

اتوار 4 دسمبر 2016 15:30

لاہور۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن )لاہور کے جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے کی بجائے ملک کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کر کے ہی دم لیں گے،سی پیک جیسے منفرد منصوبوں کے ذریعے ملک کی تقدیر بدلتے ہوئے مضبوط جمہوری ادارے عوام کا مقدرہیں۔

پانامہ لیکس کے غبارے سے ہوا لیک ہوچکی ہے ،الزام لگانے والوں کے پاس حسب عادت کوئی ثبوت نہیں ، محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے ملک کا مستقبل ہے ہمارے پاس ضائع کرنے کے لئے وقت نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کا طوطی بجانے کی طرح پانامہ لیکس کے ثبوت بھی پیش نہیں کر سکیں ، ہمیں ہماری قیادت نے ایسی گفتگو کرنے کا درس نہیں دیا جس سے ملکی سیاست پراگندہ ہو، ہم سیاست میں شرافت ، رواداری اور باہمی احترام کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ڈکٹیٹر شپ کا سامنا کیا ہے ۔ عوام حقائق بخوبی جانتے ہیں اور وہ ایسے بیانات کا نوٹس نہیں لیتے۔