متعدد فنکاروں کی نئے سال میں فلمیں بنانے میں دلچسپی

اتوار 4 دسمبر 2016 15:30

لاہور۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)نئے سال2017ء کے حوالے سے پھر متعدد نامور فنکاروں نے نئی فلمیں بنانے کے حوالے سے بیانات دینا شروع کردیئے ۔

(جاری ہے)

ان میں اداکار جاوید شیخ،ثمینہ پیرزادہ،سعود،جان ریمبو،فیصل رحمن،افتخار ٹھاکر،عتیقہ اوڈھو،ریما،معمررانا،شان اور دیگر بہت سے شامل ہیں۔ان فنکاروں کی اکثریت کا دعوی ہے کہ ان کے پراجیکٹس پر میوزک،اسکرپٹس اور دیگر شعبوں میں کام ہوچکا ہے۔2017ء میں فلمی شوٹنگز کا آغاز ہوجائے گا۔