تھیٹر فنکاروں کے مختلف نجی ٹی وی چینلز میں کام کرنے کے رجحان میں اضافہ

اتوار 4 دسمبر 2016 15:30

لاہور۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)اسٹیج ڈراموں کے بعد لاہور کے تھیٹر فنکاروں کے مختلف نجی ٹی وی چینلز پرمزاحیہ پروگرامز کی طرف رجحان میں اضافہ ہوا ہے،ان فنکاروں میں سہیل احمد،نواز انجم،امانت چن،سردار کمال،آصف اقبال،افتخار ٹھاکر،امان اللہ،حسن مراد،گلفام،روبی انعم،مہرالنساء،ہنی البیلا اور دیگر شامل ہیں،یہ فنکار ایک طویل عرصے تک تھیٹر ڈراموں میں بھاری معاوضوں پر کام کرتے رہے لیکن جب تھیٹر ڈراموں میں غیرمعیاری اسکرپٹس ورقص کی بھر مار ہوئی تو یہ تمام اداکار معاشی مشکلات کا شکار ہوگئے اورپھر جب نجی ٹی وی چینلز پر مختلف ملے جلے مزاحیہ اسٹیج شوز شروع ہوئے تو ان فنکاروںنے ٹی وی کا رخ کیا، شوبز حلقوں نے پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ مزاحیہ ٹی وی پروگرامز میں اخلاقیات کے تقاضوں کو یقینی بنایا جائے۔