شمالی قفقاذ میں داعش کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا روسی سکیورٹی سروس

اتوار 4 دسمبر 2016 15:10

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) روس کی سکیورٹی سروس نے کہا ہے کہ شمالی قفقاذ کے خطے میں شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ کے مقامی ’امیر‘ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی سروس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رستم اصلدیروف نامی اس شدت پسند کو اس کے چار ساتھیوں سمیت ہلاک کیا گیا۔ یہ جنگجو داعش کی شمالی قفقاذ شاخ کا سربراہ تھا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اصلدیروف جنوبی روسی شہر ولگوگراڈ میں 2013ء میں ایک بم دھماکے میں ملوث تھا، جس میں 34 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :