مصری آئینی عدالت نے مظاہروں پر پابندی کالعدم قرار دے دی

اتوار 4 دسمبر 2016 15:10

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) مصر کی اعلیٰ آئینی عدالت سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کی جانب سے مظاہروں پر پابندی کو کالعدم قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کو عدالتی ذرائع نے بتایا کہ 2013ء میں بنائے گئے اس قانون کے تحت بلا اجازت مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس قانون شکنی پر درجنوں مظاہرین کو جیلوں میں بند کیا گیا تھا۔ عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری دستور پرامن مظاہروں کی ضمانت دیتا ہے اور اس کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی۔