یمنی فورسزاہم بندرگار پر قبضے کے لیے تیاریوں میں مصروف

اتوار 4 دسمبر 2016 15:10

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) یمنی فورسزبحیرہء احمر کے کنارے ایک بندرگاہ کے علاقے سے حوثی باغیوں کو پسپا کرنے کے لیے بڑے حملے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فوجی ذرائع کے مطابق عالمی شِپنگ راستے پر واقعے باب المنداب کے قریبی بندرگاہی علاقے دوباب اور دیگر علاقوں کا قبضہ حوثی باغیوں سے چھڑانے کے لیے کمک پہنچ رہی ہے۔ اسی علاقے میں سمتبر اور اکتوبر میں امریکی جنگی بحری جہازوں پر میزائل حملوں کی کوشش بھی کی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق حکومتی فورسز ٹینکوں اور بھارتی توپ خانے کی مدد سے حوثی باغیوں کی پوزیشنوں کو جلد ہی نشانہ بنانا شروع کر دیں گی۔