آسٹریا میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ

اتوار 4 دسمبر 2016 15:10

ویانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) آسٹریا میں اتوار کو عوام نے صدارتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریا میں صدر کا عہدہ رسمی ہے، تاہم اس انتخاب میں بائیں بازو کے سابق سیاست دان رہنما الیگزینڈر فان ڈیر بیلین کا مقابلہ عوامیت پسند رہنما نوبیرٹ ہوفر سے ہے۔

(جاری ہے)

مہاجرین اور یورپ مخالف رہنما ہوفر کے مقابلے میں فان ڈیر بیلین کو آسٹریا کے لیے ایک امید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ انتخابات کے نتائج (آج)پیر کو متوقع ہیں۔