قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا 24 واں اجلاس کل ہو گا

اتوار 4 دسمبر 2016 15:10

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا 24 واں اجلاس کل( منگل )کو ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ایم ڈی نیسپاک آزاد کشمیر میں جاری منصوبوں کے حوالہ سے بریفنگ دیں گے جبکہ نیلم ویلی میں بھارتی افواج کی بلااشتعال مسلسل فائرنگ سے ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جنگلی حیات اور جنگلات کے تحفظ اور قدرتی ماحول کی بہتری کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :