معذور وں کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کا انعقاد

اتوار 4 دسمبر 2016 14:31

چشتیاں۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)چشتیاں میں معذور وں کے عالمی دن کے موقع پر سپشل ایجوکیشن سنٹر کے بچوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول سے چوک بلدیہ تک ریلی نکالی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں چوہدری ارشد محمود سدھو ،پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سنٹر محترمہ شازیہ نورین ،سپیچ تھراپسٹ ،سپشل انور ،ٹیچرعابدہ رضا پیرزادہ ،سکول مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان لیاقت علی ،غلام مصطفیٰ کے علاوہ سوشل ویلفیئر آفیسر محترمہ رخسانہ شاھین سرسید پبلک ہائی سکول کی پرنسپل راحت افتخار ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر حافظ محمدطارق ،ایس ایچ او سٹی ،محمدافضل بابر ،ٹی ایم او چوہدری محمد ارشد تتلہ نے بھی شرکت کی، بچوں نے معذوری سے متعلق بینرز اور کارڈ اٹھارکھے تھے۔