گذشتہ ماہ کی ریسکیو1122کی رپورٹ جاری

اتوار 4 دسمبر 2016 14:31

رحیم یارخان۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رحیم یارخان ڈاکٹر عبدالستار بابر نے ماہ نومبرکی رپورٹ جاری کر دی۔گذشتہ ماہ ریسکیو1122کو 26607کالز موصول ہوئیں ۔جس میں سی1954کالیں ایمرجنسی کی 494انفارمیشن کی تھیں۔24012غیر ضروری اور 147غلط کالیںموصول ہوئیںجس میں متعلقہ کالرز نے قیمتی وقت کا ضیاع کیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122نے 654روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ،23فائر کیس،31وائلینس کیس،02ڈروننگ(ڈوبنی)کے کیس ،1074میڈیکل کیس اور170دوسرے کیسزپرریسپانس کیا ،ریسکیو 1122نے 2182مریضوں کوریسکیوکیا جن میں 511کو ابتدائی طبی امداد،511کو قریبی ہسپتال شفٹ کیا گیااور 66افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی،ماہ نومبر میں ضلع میںکل654ایکسیڈنٹ ہوئے جن میں803افراد زخمی ہوئے زخمی افراد میں مردوں کی تعداد666اور عورتوں کی تعداد137تھی۔ایکسیڈنٹس میں 01افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی ۔ 316ایکسیڈنٹ تیز رفتاری , 297بے احتیاطی ،03ٹائر پھٹنے اور03دوسری وجوہات کے باعث پیش آئے۔جن گاڑیوں کاایکسیڈنٹ ہوا ان میں727موٹر سائیکلیں،63کاریں،75رکشے ،بسیں08 اور116دوسری گاڑیاں شامل تھیں۔