ویں قومی ٹچ بال چیمپئن شپ9دسمبر سے شروع ہوگی

اتوار 4 دسمبر 2016 14:31

رحیم یار خان۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)12ویں قومی ٹچ بال چیمپئن شپ9دسمبر سے شروع ہوگی،جس میںملک کے چاروں صوبوں سمیت 11ٹیمیں شرکت کریں گی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسررحیم یارخان محمداشفاق نے اتوارکویہاں اے پی پی کوبتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس،پاکستان واپڈا،پاکستان ریلوے،ہائیرایجوکیشن کمیشن، سندھ ، پنجاب ،بلوچستان ،خیبرپختونخوا،آزادوجموں کشمیراوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی ،تمام میچزعباسیہ سپورٹس کمپلیکس رحیم یا رخان میں کھیلے جائیں گے،محمداشفاق نے مزید بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پنجاب کی ٹیم کاکیمپ 25نومبرسے گورنمنٹ خواجہ فرید کالج رحیم یار خان میںجاری ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیم کااعلان 8دسمبرکوکیاجائے گا۔چیمپیئن شپ کے بہترین انتظامات کیلئے تمام ترانتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔