دور جدید میں کاروبار میں جدید ٹیکنالوجی اور سرمائے کا صحیح استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،محمد سعید شیخ

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

فیصل آباد۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) دور جدید میں کاروبار میں جدید ٹیکنالوجی اور سرمائے کا صحیح استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ فیصل آباد چیمبر علاقائی معیشت کے فروغ سمیت غیر ملکی تجارت و برآمدات میں اہم کردارادا کررہا ہے۔ ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے صدرمحمد سعید شیخ نے کہاکہ چیمبر نے ہمیشہ کاروبار کی ترقی و ترویج اور کاروباری و تجارتی شعبہ کو درپیش مشکلات کے ازالہ کیلئے اقدامات کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے سرمایہ کے تنوع کے ذریعے ایک بہترین کاروبار کی تعمیر کے بار ے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دور جدید میں کاروبار میں جدید ٹیکنالوجی اور سرمائے کا صحیح استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے ممبران کو اے سی سی اے کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا تا کہ وہ اپنے کاروبار کو جدید بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق ڈھال سکیں اور ان کی تیار کردہ مصنوعات دنیا کے مطلوبہ معیار کے عین مطابق ہوں اور برآمدات کی صورت میں پاکستان کو زر مبادلہ کا حصول ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں آرگنائزیشنز کے درمیان تعاون سے نئی کاروباری راہیں کھلیں گی۔

متعلقہ عنوان :