زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی حالت غیر ،ْہسپتال منتقل

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء)ڈیرہ غازی خان میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ افراد کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کھانا پکانے کے دوران خاتون نے نمک کی جگہ سالن میں غلطی سے زہریلی چیز ملا دی ،ْ جسے کھانے سے بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ڈی ایچ کیو ڈی جی خان منتقل کیا گیا تاہم حالت مزید خراب ہونے پر متاثرہ افراد جن میں 3 سالہ حمزہ، 8 سالہ ثانیہ، 15 سالہ شاہ رخ، 18 سالہ خدیجہ، 22 سالہ زینب اور 35 سالہ عائشہ کو ملتان کے نشتر ہسپتال کی ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

جہاں دو بچوں کی حالت خطرے میں ہے۔