Live Updates

ملتان ،ْ تحریک انصاف کی خاتون کارکن نبیلہ بٹ کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا

نبیلہ بٹ نے مبینہ طور پر لیگی ایم این اے سلطانہ شاہین کی پوتی کو اغوا کرنے کی کوشش کی

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) ملتان میں تحریک انصاف کی خاتون کارکن نبیلہ بٹ کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، نبیلہ بٹ نے مبینہ طور پر لیگی ایم این اے سلطانہ شاہین کی پوتی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایم پی اے ہیں سلطانہ شاہین کی طرف سے پولیس تھانہ پرانی کوتوالی میں درخواست دی گئی کہ تحریک انصاف کی خاتون ورکر نبیلہ بٹ اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ ان کی 3 سالہ پوتی حرم کو ان کے گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے اغوا کر کے لے کر جارہیں تھیں کہ بچی کی رونے آواز سے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے اس کوشش کو ناکام بنایا۔ پولیس تھا نہ کوتوالی نیایم پی ائے سلطانہ شاہین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات