ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ،ْ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) ملک کے مختلف علاقوں میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں صبح 10 بج کر 50 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 4.1 اور زمین میں اس کی گہرائی 71 کلومیٹرتھی ،ْ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :