کسی قسم کے دہشت گرد پاکستان میں نہیں رہیں گے ،ْسیکرٹری خارجہ
اچھے برے طالبان کی تمیز ختم ہوچکی ہے، پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا ،ْ اعزاز چوہدری
اتوار 4 دسمبر 2016 14:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کے بہت سے ممالک کو اس بات کی سمجھ آئی ہے کہ پاکستان افغانستان کے حوالے سے بہت کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ افغانستان کی خواہش ہے کہ افغانستان کے مفاہمتی عمل میں پاکستان اپنے کردار ادا کرے، پاکستان نے طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو واضح پیغام دیا ہے کہ افغانستان میں کسی قسم کی بدامنی سے گریز کریں اور ساتھ ساتھ ہم نے ان پر بتدریج دباؤ بھی بڑھا دیا ہے، افغانستان کے مسائل بے تحاشا ہیں تاہم افغانستان کی جانب سے یہ کہنا نامناسب ہے کہ افغانستان کے مسائل پیدا کرنے میں پاکستان کا ہاتھ ہے،افغانستان کے ساتھ تمام سطح پر تعلقات بہتر چل رہے ہیں ،انہیں مزید بہتری کی جانب لے جایا جارہا ہے، اس کے برعکس ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے تاہم پاکستان میں برداشت اور صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی قسم کے دہشت گرد پاکستان میں نہیں رہیں گے، اچھے برے طالبان کی تمیز کا وقت ختم ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امرتسر میں جاری ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستان کی شرکت سے دنیا کو یہ پیغام ضرور جائے گا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک بھارت کے درمیان مذاکرات کا آغاز بھارت ہی کریگا کیونکہ مذاکرات بھارت کی جانب سے تعطل کا شکار ہوئے ہیں پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے، تمام تصفیہ طلب معاملات پر مذاکرات جاری کرنے سے دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ لڑنے پر متفق ہوسکتے ہیں ،ْانہوں نے کہاکہ کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزامات لگائے جارہے ہیں ،اس وقت سی پیک منصوبے کے نتیجے میں نئی صف بندی ہورہی ہے،یورپ کی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی کا معاملہ بھارت کو ہضم نہیں ہورہا، بھارت کو حسد کی بجائے اس منصوبے میں شرکت کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ روس اس خطے کا اہم ملک ہے اور سیکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بھی ہے ،پورے ایشیاء میں صف بندی کرنے میں روس بھی اس کا حصہ ہے، روس کی جانب سے جتنے بھی پیغامات آرہے ہیں وہ مثبت ہیں، اس سے خطے میں روس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث ملکوں کے درمیان تنازعات حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان ہے ،کوئی ملک فی الوقت شامل نہیں ہے ،سی پیک منصوبے کے تحت صنعتی زونز بنے کے بعد منصوبے میں دیگر ممالک کو شامل کرنے کیلئے لائحہ عمل دونوں ممالک کے باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی ہمارے لئے اہم ملک ہے، نامزد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم نے فون کیا ،دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اچھے الفاظ میں پاکستان کو یاد کیا ،یہ بات کچھ لوگوں کو ناپسند گزری، جنہوں نے پریس ریلیز پر تبصرے کرنے شروع کردیئے، حالانکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور دفتر خارجہ کی پریس ریلیز میں مماثلت موجود ہے ،ْامریکہ ہمارے لئے بہتر ملک ہے ،وزیراعظم نے انہیں بروقت فون کردیا۔مزید اہم خبریں
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.