بھارت سے نوازشریف کی دوستی پاکستان کومہنگی پڑرہی ہے، تحریک انصاف

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) ترجمان پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چلنا ہمارے لیے نقصان دہ ہوگا جب کہ وزیراعظم نواز شریف کی بھارت سے دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چلنا ہمارے لیے نقصان دہ ہوگا، کیا مشیر خارجہ سرتاج عزیز کوڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پربھارت بھیجا گیا ہی ۔ترجمان پی ٹی آئی شیزریں مزاری نے کہا کہ مودی سرکار نواز شریف کی کمزوری سے فائدہ اٹھا رہی ہے، بھارت سے نواز شریف کی ذاتی دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے، بھارت ہماری سرحدیں افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے استعمال کرے گا۔