دھند کے باعث 20ہزار مسافر رل گئے

چینگ ڈو میں 32فلائٹس منسوخ ،35 دوسرے ہوائی اڈوں پر اتار لی گئیں

اتوار 4 دسمبر 2016 14:10

چینگ ڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) چینگ ڈو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیس ہزار مسافر دھند کی وجہ سے رل گئے ، چینگ ڈو میں شدید دھند کے باعث 32فلائٹس منسوخ کر دی گئیں جبکہ 35آنیوالی فلائٹس کو دوسرے ہوائی اڈوں پر اتار لیا گیا ، ہوائی اڈے کے ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث ہوائی جہازوں کی آمدورفت کا نظام معطل ہو کر رہ گیا اور 20ہزار مسافروں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، شدید دھند کے باعث مقامی انتظامیہ نے گذشتہ رات ریڈالرٹ جاری کیا تھا ،اس کے بعد تقریباً دس گھنٹوں کیلئے رن وے بند کر دیا گیا ۔