مزید 51 چھوٹے اوردرمیانے سرمایہ کار بورڈ میں شامل

بورڈ میں رجسٹرڈ ہونیوالی کمپنیوں کی تعداد 9786 تک پہنچ گئی ہے

اتوار 4 دسمبر 2016 14:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) چھوٹے اور درمیانے درجے کے مزید 51سرمایہ کار چین کے نیو تھرڈ بورڈ میں شامل ہو گئے ہیں جس کے بعد اس بورڈ میں رجسٹرڈ ہونیوالی کمپنیوں کی تعداد 9786ہو گئی ہے جبکہ بورڈ کا ٹرن اوور 4.

(جاری ہے)

65ارب یوآن (676ملین امریکی ڈالر ) تک پہنچ گیا ہے جو کہ ایک ہفتہ قبل کے مقابلے میں 4.7فیصد زیادہ ہے ، بورڈ کا قیام 2016ء میں عمل میں آیا تھا اور اب تک اس میں 2304چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کار شامل ہو چکے ہیں جس سے اس کی مشترکہ مارکیٹ ویلیو 3.74ٹریلین یوآن ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :