ایرانی وزیر خارجہ آج چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچیں گے

اتوار 4 دسمبر 2016 14:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف آج چین کے دوروزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچیں گے ، انہیں اس دورے کی دعوت ان کے ہم منصب وانگ یی نے دی ہے ، اس کا اعلان یہاں وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے گذشتہ روز کیا ،چینی اور ایرانی وزیر خارجہ وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چینی صدر شی چن پھنگ کے جنوری کے دورہ ایران کے درمیان دونوں ممالک سالانہ اجلاس کا میکنزم قائم کرنے پر رضا مند ہوئے تھے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کی کوششوں کو مزید فروغ دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :