چین ، ہیکو کی حکومت کی جانب سے ہوائی کمپنیوں کیلئے انعامات

کمپنیوں کو یہ انعام ہیکو سے نئے مقامی اور عالمی روٹ شروع کرنے پر دیا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 14:10

ہیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) جنوبی چینی جزیرے کے شہر ہیکو کی حکومت 37چینی اور غیر ملکی ہوائی کمپنیوں میں 200ملین یوآن (29ملین امریکی ڈالر ) کی رقم بطور انعام تقسیم کی ، یہ رقم ان کمپنیوں کو ہیکو سے دوسرے ملکی اور غیر ملکی شہروں کیلئے نئے ہوائی روٹ شروع کرنے پر دی گئی ہے ، انعامی رقم میں سے چین کی سدرن ایئر لائنز نے 26ملین یوآن وصول کئے ہیں ، ان کمپنیوں کی طرف سے نئے روٹ شروع کرنے کے بعد اس سال ہیکو میلان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مسافروں کی تعداد میں 16فیصد اضافہ ہو گیا تھا ۔

(جاری ہے)

مقامی حکومت کو توقع ہے کہ نئے روٹ شروع ہونے سے حکومت کی آمدنی اور سیاحو ں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :