چین روس ثقافتی تعاون فورم کا افتتاح

فورم میں 80سے زائد ملکوں کے نمائندوں نے 275ایونٹس میں شرکت کی روس چین میں دنیا کا سب سے بڑا سرکس سٹی تعمیر کرے گا ، چینی مصنف وانگ منگ

اتوار 4 دسمبر 2016 14:10

سینٹ پیٹرس برگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) چین اور روس کے درمیان ثقافتی تعاون کو اجاگر کرنے کے لئے پانچواں سینٹ پیٹرس برگ عالمی ثقافتی فورم گذشتہ روز یہاں منعقد ہوا ، جس کا افتتاح روسی صدر ولادی میر پیوٹن کیا ، افتتاح تقریب سے قبل شرکاء نے روسی صدر سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چینی مصنف وانگ منگ نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان ثقافتی شعبے میں تعاون طویل المیعاد دوطرفہ اعتماد لازوال ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت اور مذاکرات برابری کی بنیاد پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا ثقافتی ورثے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ثقافتی روایات میں ترقی سے ایک خوبصورت ثقافتی منظر ابھر سکتا ہے جس سے بین الاقوامی جدیدیت اور نسلی اور علاقائی خصوصیات کی حامل یکجہتی سامنے آ سکتی ہے، اس موقع پر چین کی آٹھ اور روس کی اٹھارہ یونیورسٹیوں نے چین اور روس ایسوسی ایشن آف کلچر اینڈ آرٹس یونیورسٹیز قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے ، اسی روز چین اور روس فنڈ برائے ثقافت اور تعلیم نے بھی ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کا مطابق روسی فلم’’ ایمفیبین مین ‘‘ جس میں چین اور روس کے اداکار کام کرینگے اور معروف گیت’’ سی ڈیول‘‘ کا چینی زبان میں ترجمہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ایک منصوبے پر بھی کام کیا جائے گا جس کے مطابق چین کے صوبہ ہونان میں ایک علاقہ مخصوص کیا جائے گا ،جہاں عظیم ماسکو سٹیٹ سرکس کو ایک سرکس سٹی تعمیر کرے گی جو دنیا بھر میں اپنی قسم کا سب سے بڑا سرکس سٹی ہو گا جس میں دس ہزار نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا ، اس منصوبے پر تعمیر کا کام مارچ 2017ء میں شروع کر دیا جائے گا ، فورم میں 80سے زائد ملکوں اور علاقوں کے نمائندوں نے 275ایونٹ میں شرکت کی ،ان میں چین کا وفد سب سے بڑا تھا ۔

متعلقہ عنوان :