کاشتکاروں کو دو غلی اقسام کا بیج محکمہ زراعت کے توسیعی عملہ کی مشاورت سے بااختیار ڈیلرز سے خریدنے کی ہدایت

اتوار 4 دسمبر 2016 13:50

فیصل آباد۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)کاشتکاروں کو مختلف پرائیویٹ کمپنیوں کا دو غلی اقسام کا بیج محکمہ زراعت کے توسیعی عملہ کی مشاورت سے بااختیار ڈیلرز سے خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار بیج کی خریداری کے موقع پر دانشمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے منظور شدہ اور اچھی شہرت کے حامل اداروں سے تصدیق شدہ بیج کی خرید یقینی بنائیں تاکہ انہیں اچھی فصل مل سکے بصورت دیگر ناقص بیج کے استعمال سے جہاں انہیں اچھی پیداوار سے ہاتھ دھوناپڑ سکتے ہیں وہیں بھاری مالی نقصان کا بھی سامناکرناپڑسکتاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ کئی پرائیویٹ کمپنیاں اہم فصلات کے بیج فروخت کرتی ہیں جن میں سورج مکھی کی دوغلی اقسام کے بیج بھی شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شرح بیج کا انحصار زمین کی قسم ، بیج کی روئیدگی ، وقت کاشت اور طریقہ کاشت پر ہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ دوغلی اقسام کا ایسا بیج استعمال کرناچاہیے جس کے اگائو کی شرح کم از کم 90فیصد ہو ۔