وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیم و تھور سے متاثرہ زرعی زمینوں کے فوری سروے کی ہدایت

اتوار 4 دسمبر 2016 13:50

فیصل آباد۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصل آبادڈویژن سمیت صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں سیم و تھور سے متاثرہ ہزاروں ایکڑ زرعی زمینوں کے فوری سروے کی ہدایت کی ہے جس کی روشنی میں متاثرہ اراضی کو قابل کاشت بنانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ اس اراضی کو قابل کاشت بنا کر زرعی اجناس کی بہتر پیداوار حاصل کرنے اور غذائی خود کفالت کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت پنجاب نے سیم و تھور سے متاثرہ زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کاآغاز کردیا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ فیصل آباد ڈویژن میں ہزاروں ایکڑ اراضی سیم و تھور کی نظر ہونے سے ناقابل استعمال ہو چکی ہے جس سے ہزاروں کاشتکاروں اور ان کے اہلخانہ کو سخت پریشانی و ابتر معاشی حالات کا سامنا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ سیم و تھور سے متاثرہ رقبہ کو قابل کاشت بنانے کے منصوبہ میں واپڈاکی جانب سے کچھ رکاوٹیں درپیش ہیں اور بجلی کے کنکشن اور تنصیبات میں کچھ تاخیرکا سامنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کنویں کھود کر وہاں الیکٹرک ٹربائنیں نصب کی جائیں گی اور بہت جلد منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :